10 March 2026
۱۴۰۴/۱۲/۱۰- ۱۰:۱۴

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کا تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

 

مِّنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای قدس اللہ نفس الزکیہ ،محبوب اور عزت  مآب رہبر، ظلم و شقاوت کے خلاف جدوجہد کے علمبردار، ایمان و شجاعت کے اسوہ، انقلابِ اسلامی ایران کے عظیم الشان قائد،  کے ملکوتی عروج  کی ،  حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداه، ملتِ ایران اور تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزادی خواہوں کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اگرچہ استکباری جنگ اور زمانے کے یزیدی عناصر نے ایک نہایت رذیلانہ جرم کے ذریعے ساداتِ کرام کی پاک نسل اور عصرِ حاضر کے آزادگان کے معظم رہبر کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کیے، لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ سالارِ شہیدان کے راستے کا ابدی چراغ ہرگز خاموش نہیں ہوگا، اور راہِ حق و حقیقت کے پیروکاروں کے غضب کے شعلے ظلم کرنے والوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

ایران کی عظیم قوم، جو مکتبِ عاشورا کے تربیت یافتہ ہیں، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے تمام مجاہدین اور کمانڈر حضرات  جنگ ِحق کی کامیابی پر کامل ایمان رکھتے ہیں۔

آج امریکہ کا نظام اور صہیونی نظام دنیا کے نفرت انگیز ترین نظام بن چکے ہیں، اور نظامِ استکبار بخوبی جانتا ہے کہ اس قسم کے جرائم کے ذریعے وہ ہرگز ان عظیم مجاہدوں کے پختہ ارادوں میں خلل نہیں ڈال سکتا جو مسلمان قوموں کی آغوش میں تربیت پائے ہیں۔

بلاشبہ ہمارے شہید امام کی ملکوتی روح اس مقدس معرکے میں عالمِ اسلام کی اصل حامی ہے۔ جو چیز دلوں کے زخموں کا مداوا اور ہمارے شہید امام کی روحِ الٰہی کی رضا کا سبب بنے گی، وہ ان کے راستے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا اور ان کے بلند و عظیم مقاصد کا بھرپور اور طاقتور تسلسل ہے۔ اس نورانی اور الٰہی راستے میں کسی قسم کی سستی یا تاخیر ہرگز روا نہیں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما